اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی انٹیلی جنس کے چیف کا دھشتگرد نٹ ورک کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانا ان کے اس عہدہ سے برطرف ہونے کا باعث بنا۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ محمد بن نائف اپنے امریکہ کے سفر سے واپسی کے بعد سعودی انٹیلیجنس کا عہدہ سنبھالیں گے۔سعودی عرب کے ذرائع نے اس خبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محمد بن نائف بندر بن سلطان کے جانشین ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق بندر بن سلطان نے حالیہ دنوں میں دھشتگرد نٹ ورک کو کی جانے والی حمایتوں، شام میں ان کی مالی امداد رسانی اور علاقے میں بعض ممالک کے کردار کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی انٹیلیجنس کے عہدہ کی تبدیلی اس ملک کے دیگر مماملک مخصوصا امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 فروری 2014 - 20:30
News ID: 506812
سعودی عرب کے وزیر داخلہ محمد بن نائف اپنے امریکہ کے سفر سے واپسی کے بعد سعودی انٹیلیجنس کا عہدہ سنبھالیں گے۔